صوابی میں خواتین کے تنازغہ پرملزمان کی کار پر فائرنگ سے2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

جمعرات 2 اپریل 2015 17:57

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) صوابی کے علاقہ تھانہ پر مولی کی حدود میں خواتین کے تنازغہ پر کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

خیر محمد ولد ظلم خان سکنہ پر مولی نے تھانہ پرمولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈرائیور اختر علی ولد عمر علی اور شہاب ولد رحیم داد کے ہمراہ گذشتہ شب موٹر کار میں گھر آرہے تھے کہ اس دوران مبینہ طور پر زر بہادر، اسد ، اقرار اور محمد زمین نے کا ر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اختر علی اورشہاب جان جاں بحق جب کہ وہ اور خیر محمدزخمی ہو گئے۔ وجہ قتل تنازغہ خواتین بیان کی گئی ہے پرمولی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :