آرمی چیف نے 6 دہشتگردوں کے موت کے پروانے پر دستخط کردیے۔

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اپریل 2015 17:57

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے 6 دہشتگردوں کے موت کے پروانے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد سے فوجی عدالتوں کی جانب سے پہلا فیصلہ آگیا ہے، 6 دہشت گردوں کو موت کی سزاء سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کی جانب سے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے دہشت گردوں کے موت کے پروانے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ سزا پانے والے دہشت گرد معصوم انسانوں کو ذبح کرنے اور خودکش حملوں کی پلاننگ کرنے کے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ سزا پانے والے دہشت گردوں کو فیصلے کےخلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :