سہ فریقی اتحاد بلد یاتی انتخا بات میں بھر پور کا میابی حا صل کرے گا ، حاجی سدید الرحمن

جمعرات 2 اپریل 2015 17:54

بشام( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے سابق اُمیدوار قومی اسمبلی حاجی سدید الرحمن نے کہا ہے کہ سہ فریقی اتحاد بلد یاتی انتخا بات میں بھر پور کا میابی حا صل کرے گا ، بلدیاتی انتخا بات کیلئے ہمیں متحد ہو نا ہو گا، شانگلہ میں سہ فریقی اتحاد بلد یاتی انتخا بات میں کلین سویپ کرے گا، تمام ور کر ز اُمیدواروں کی کا میابی کیلئے الیکشن مہم کی تیاریاں شروع کریں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ آئندہ بلد یاتی اور عام الیکشن میں اے این پی جیت کر یہ ثابت کر ے گی کہ اے این پی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے ، اب اے این پی شانگلہ میں کو ئی اختلا فات نہیں سب کو ساتھ لے کر چلے گی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مبینہ آڈیو ٹیپ غداری کے زمرے میں آتی ہے مگرحکومت کی خا موشی لمحہ فکریہ ہے ، انہوں نے کہ عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے اور بلدیاتی انتخا بات میں سہ فریقی اتحاد بھر پور کا میابی حاصل کرکے حکومت کو انتخا بات میں ٹف ٹائم دیگا ۔انہوں نے کہا کہ (آج) شاہ پور میں سہ فریقی اتحاد کا اہم اجلاس ہو گا جس میں پی پی پی ، جے یو آئی اور اے این پی کے مشران شرکت کریں گے ۔