شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، چیف میونسپل آفیسر مچھ

جمعرات 2 اپریل 2015 17:04

مچھ)اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء (چیف میونسپل آفیسر مچھ میر نذر محمد زہری نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، انرجی سیور لائٹس اور کچروں کو جمع کرانے کیلئے جگہ جگہ ڈبے لگائیں گے اور پبلک پارک سمیت شہر میں درختیں بھی لگانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں مچھ شہر کو خوبصورت بناکر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مچھ ٹاؤن کمیٹی میں میونسپل کمیٹی مچھ کے کونسلر ماما رفیق سمالانی کریم کرد لیاقت رہیسانی اکبر کرد ودیگر سے بات چیت کرنے کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ شہر کے خوبصورتی کیلئے ہمیں علاقائی نمائندوں اور عوام کی خصوصی تعاون درکار ہیں اور شہریوں کے تعاون کے بغیر علاقے کے خوبصورتی کو ممکن نہیں بنایا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ مچھ شہر کے اہم جگہوں پر انر جی سیور لائٹس لگائے جارہے ہیں تاکہ روشنی کی نظام کو بحال کیا جاسکے اس کے علاوہ کچروں کو جمع کرانے کیلئے جگہ جگہ ڈبے بھی لگائے جارہے ہیں شہری کچرے کسی جگہ پھینکنے کے بجائے ڈبوں میں ڈال دیں تاکہ باآسانی طریقے سے کچروں کو جمع کرکے ٹھیکنا لگائے جاسکے انھوں نے ٹاؤن کمیٹی کیساتھ نومنتخب کونسلراں اور صحافی کی تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا ۔