چمن پھاٹک کے علاقے میں کچی شراب پینے سے دو افراد جا ں بحق

جمعرات 2 اپریل 2015 17:03

#کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) چمن پھاٹک کے علاقے میں کچی شراب پینے سے دو افراد جا ن بحق ، تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو دو افراد عابد اور دانش نے کچی شراب پی لی جس سے دونو ں ہلاک ہوگئے ۔ دونوں کو فوری طورپر پولیس نے ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر داکٹروں نے تصدیق کر لی کہ دونوں نے کچی شراب پینے سے موت واقع ہوئی ہے ضرور ی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقا ت شروع کردی ۔