اسلامی ممالک میں انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے”عالمی مسلم امن فورس“تشکیل دی جائے‘ نعیمین ایسوسی ایشن
جمعرات 2 اپریل 2015 17:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) مسلم ممالک میں انتشار،خلفشار اورانتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے”عالمی مسلم امن فورس“تشکیل دی جائے،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ عقیدتوں کا آخری مرکزو محور ہیں۔دفاع ”حرمین شریفین “کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مسلم حکمران اپنے مفادات کو ترجیح دینے کے بجائے امتِ مصطفوی ﷺ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اپناقائد انہ کرداراداکریں۔
ان خیالات کااظہار نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدرمعروف مذہبی سکالرعلامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ نعیمین ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی،مجلس عاملہ،نعیمین پارلیمنٹ اورتمام نعیمین ونگزکے صدوروسیکرٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں ممتاز عالم دین علامہ قاسم علوی،علامہ افتخاراحمدنعیمی،مفتی انتخاب احمد نوری،ڈاکٹرمفتی حسیب احمدقادری (خطیب جامعہ نعیمیہ)،مفتی قیصرشہزاد نعیمی ،مفتی عمران حنفی،صاحبزادہ مفتی بلال فاروق نعیمی،مفتی صادق فریدسعیدی،مفتی عبدالستارسعیدی،مفتی ذیشان احمدصابری،پروفیسروارث علی شاہین،مولانامحمدشفقت علی یوسفی،پیرسیدشہازاحمدسیفی،مولانامحمدفداحسین نعیمی،حافظ سفارش علی گجراورحافظ محمدسلیم نعیمی سمیت مرکزی ،صوبائی عہدیداران وذمہ داران کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہاکہ علماء ومشائخ اوردنیابھرکے مسلم اسکالرز شیعہ وسنی جھکڑے اورفرقہ وارانہ شوچ سے بالاترہوکرکے وحدت امت کوپیغام عام کریں۔مسئلہ یمن عرب لیگ اوراوآئی سی کے ہوتے ہوئے حل نہ ہوناایک بہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔پاکستان اورترکی یمن بحران کے حل کے لئے ثالثی کاکردار ادا کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ آج 3اپریل جمعةلمبارک” یکجہتی حرمین شریفین“کے طورپرمنایا جائے گا۔خطابات جمعہ میں مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے فضائل پر روشنی ڈالی جائے گی۔اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیاگیاکہ حکومت پاکستان پرائی جنگ میں حصہ داربننے کے بجائے تنازع حل کیلئے اپنے آپ کو غیرجانبداررکھتے ہوئے اپناکردار ادا کرے۔ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب کادائرہ وسیع کیاجائے۔دہشتگردی میں ملوث مدارس اوراداروں کیخلاف کریک ڈاوٴن کیاجائے۔اجلاس کے اختتام پر مسئلہ یمن کے حل ،عالم اسلام کی سربلندی اور اوروطن عزیز کے ا ستحکام کے لئے خصوصی دعامانگی گئی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.