وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف کا رروائی ،گزشتہ 3ما ہ میں 1641ملزمان گرفتار

جمعرات 2 اپریل 2015 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے گزشتہ 3ما ہ کے دوران1641ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ان میں 82گینگز کے 324ملزمان بھی شامل ہیں۔ان سے9کروڑ84لا کھ 67ہزار 500روپے کا چھینا گیا اور چوری شدہ مال بشمو ل 82چھینی گئی اور چوری شدہ گا ڑ یا ں بھی بر آمد کی ہیں ۔ 385اشتہا ریو ں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

08اند ھے قتل ٹر یس کئے گئے۔ وفا قی دارلحکو مت میں جر ائم میں نما یا ں کمی رہی سنگین مقد ما ت 39.70فیصد کمی واقع ہو ئی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن کی خصوصی ہد ایا ت پر آئی جی اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن نے وفا قی دارالحکو مت اسلام آ باد میں شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور امن وامان کی فضا ء بر قرار رکھنے کے لیے ضلع بھر کے افسران کو ہد ایا ت جا ری کیں ۔

(جاری ہے)

وفا قی پولیس نے سیکو رٹی چیلنجز کے ساتھ ساتھ جر ائم کی روک تھام کے لیے مو ثر لا ئحہ عمل اختیا ز کیا ۔ جس کی بدولت قتل کے مقدما ت میں 36.58فیصد، اغو اء بر ائے تاوان 33فیصد، ڈکیتی 56.52فیصد، سر قہ با لجبر 45.65فیصد، نقب زنی38.98،سر قہ عام 38.33، سر قہ گا ڑ یا ں 41.94فیصد، سر قہ مو ٹر سائیکل 21.97فیصد ، اور ٹو ٹل جر ائم میں 39.70فیصد کمی واقع ہو ئی ہے ۔جبکہ بر آمد گی اسلحہ میں 39.87اور بر آمد 411میں 13.11فیصد اضا فہ ہو ا ہے ۔

ڈکیتی /سر قہ با لجبر کے 82مقدما ت میں 174ملزمان گرفتار کرکے 2,52,41500، نقب زنی /سر قہ عام کے 90مقدما ت میں 160ملزمان سے 2,07,21000، سر قہ گا ڑ یا ں کے 78مقدما ت میں 66ملزمان سے 5,21,50000، کی 82گا ڑ یاں بر آمد کیں ۔ مو ٹر سائیکل چوری میں 15مقدما ت میں 19ملزمان سے 755000کے 15مو ٹر سائیکل بر آمد کیے ۔ وفا قی پولیس نے 139 مجرمان اشتہا ری146عدالتی مفرورا ن جو کہ کا فی عرصہ سے مفرور تھے کو گرفتار کیا گیا ۔

اند ھے قتل کے 8مقدما ت کو ٹر یس کر کے12 ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔ تیا ری ڈکیتی کے تحت کا رروائی کے دوران 9مقدما ت میں 40ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔16بد کا ری کے اڈ ؤ ں کا خا تمہ کر کے 42مرد اور46عورتو ں کو گرفتار کیا گیا ۔ 21غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے 13مقدمات درج کیے گئے۔ بھتہ خو ری کے 3مقدما ت میں 6ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جعلی کر نسی کے د ھند ے میں ملو ث 5ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہو ئی رقم 25,360 روپے مو با ئل فون اور آ لا ت قما ر با زی بر آمد کیے۔

پیور فو ڈ ایکٹ کے تحت ملا و ٹ شدہ اور مضر صحت اشیا ء فروخت کر نے اور بنا نے والے 13ملزمان کو بھی گرفتار کر لیاگیا ۔ کھلے عام پٹر ول و ڈیزل اور گیس ڈیلر وں کے خلا ف کا رروائی میں 52ملزمان گرفتار ہو ئے ۔ نا جا ئز اسلحہ رکھنے پر 228مقدما ت درج ہو ئے ، کلا شنکو ف /رائفلز 29 بند و ق کا ر بین 18،پسٹلز ریو الو رز189، خنجر18 اور6071روند بر آمد ہو ئے۔ منشیا ت رکھنے پر 148مقدما ت درج ہو ئے 189ملزمان گرفتار ، 195.256 کلو گرام چرس، 5.970کلو گر ام ہیر وئن، 16کلو گر ام افیو ن اور2423بو تلیں شراب بر آمد ہو ئی۔

انسدادی کا رروائی کر تے ہو ئے 32عادی مجرمان ، 1208آوارہ گردوں کو گر فتار کیا گیا ۔ اند یشہ نقص امن کے تحت 952اشخا ص کو پا بند ضما نت کر وایاگیا ۔بھکا ریو ں کے خلا ف کا رروائی میں 3259افراد گرفتار ہو ئے ۔ 2703اید ھی ہو م ہو ئے، 121چا ئلڈ سینٹر ، 435کو چا لا ن عدالت کیا گیا ۔ آئی جی اسلام آ باد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کا رروائی کو مزید مو ثر بنا ئیں۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے پولیس جانفشانی کے ساتھ فرائض سرانجام دے اور عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ شہر یو ں کے سا تھ مکمل کو ارڈنیشن رکھیں اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں ۔ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہو ں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کو موثر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :