کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی ،6ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

جمعرات 2 اپریل 2015 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔جبکہ رینجرز نے لیاقت آباد میں واقع ایک سرکاری اسکول پر چھاپہ مارکر 6افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان قتل ،بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ادھر رینجرز نے لیاقت آباد میں ایک سرکاری اسکول پر چھاپہ مارا ۔رینجرز حکام کے مطابق اسکول میں اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا ۔کارروائی میں اسکول سے 6افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :