حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، نوازشریف
جمعرات 2 اپریل 2015 16:55
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نامساعد حالات اور مسائل کے باوجود حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت پرعزم ہے ،عوام کو درپیش تعلیم صحت توانائی اور مواصلات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بنک کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاوفد کی قیادت ورلڈ بنک کی نائب صدرآنیٹی ڈکسن کر رہی تھی ان کے ہمراہ کنٹری ڈائریکٹررچرڈبنسمنڈ اور ریجنل ایڈوائزر حسن زمان بھی موجود تھے وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہاکہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کئے ہیں دہشت گردی نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور اس جنگ میں بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے حکومت کے اقدامات نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے وزیر اعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ نے بھی پاکستانی معیشت پر اثر ڈالا ہے 10 لاکھ سے زائد قبائلی بے گھر ہوگئے ہیں جن کی بحالی کے لئے حکومت عالمی اداروں کے تعاؤن سے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے پاکستان کو درپیش معاشی مسائل اور بے گھر قبائلیوں کی بحالی میں ورلڈ بنک کے کردار کو سراہااس موقع پر ورلڈ بنک کی نائب صدر نے پاکستانی حکومت کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام معیشت کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ حکومت کے بہتر اقداما ت کی وجہ سے عالمی سطح پر حکومت کی پذیرائی میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کو لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تجارتی وفود اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بھی اگاہ کیاوفد نے سانحہ پشاؤر پر بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.