پشاور،الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی کے18 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا

جمعرات 2 اپریل 2015 16:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی کے18 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے سینئر سول جج اورانگزیب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز الیکشن ٹریبونل کے جج شاہ جی رحمن نے پی کے18 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ، تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکبر حیات پر پی کے18 میں دھاندلی کا الزام لگا رکھا ہے ۔

الیکشن ٹریبونل کے جج کے حلقہ میں پی کے18 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے سینئر سول جج اورانگزیب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور حکم دیا ہے کہ سینئر سول جج اورنگزیب دونوں سیاسی جماعتوں کے وکلاء اور نمائندوں کی موجودگی بیلٹ پیپرز کو کھولے اور دوبارہ گنتی کریں اور 14 اپریل تک رپورٹ مکمل کرنے کے بعد الیکشن ٹریبونل میں پیش کی جائے

متعلقہ عنوان :