فیصل آباد،سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں و کارکنا ن کے خلاف نا جائز مقدمات کی مذمت

جمعرات 2 اپریل 2015 16:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی ،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،جمعیت علماء پاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی ،سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی ،انجمن طلباء اسلام کے مرکز ی صدر ارحم سلیم قادری ،نیشنل مشائخ کونسل کے صد ر خواجہ غلام قطب الدین فرید ی، پر نقیب الرحمن نے اپنے مشترکہ بیان میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں و کارکنا ن کے خلاف نا جائز مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ فضل کریم کے بیٹے پر مقدمات نا قابل بر داشت ہیں۔

پنجاب حکومت کو اہلسنّت دشمنی مہنگی پڑے گی ۔پنجاب کے متکبر حکمران سیاسی انتقام پر اتر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا کو دہشتگردوں کے خلاف جرأت مندانہ آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے۔آپریشن ضرب عضب کے حامیوں کی گرفتاریاں ملک دشمنی ہے۔پنجاب میں اہلسنّت رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ ہوئی توملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے اور وزیر اعلی ٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

حکومتی جبر وظلم اہل حق کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔پنجاب حکومت نے اہلسنّت رہنماؤں کی گرفتاریاں بند نہ کیں تو بلدیاتی الیکشن میں یار سو ل اللہ ﷺ کہنے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا پر قائم کئے گئے مقدمات فوری واپس لئے جائیں ۔فیصل آباد میں اہلسنّت رہنماؤں کی گرفتاری کا عمل شرمناک ہے۔

متعلقہ عنوان :