فیصل آباد،تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

جمعرات 2 اپریل 2015 16:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات،بازار میں کھڑا ہونے سے منع کرنے کی رنجش پر کزن نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 658/9گ ب کے رہائشی رمضان ولد محمدعلی نے اپنے چاچا احمدعلی کے بیٹے ندیم اور کریم کو مبینہ طورپر بازار میں کھڑا ہونے سے منع کیا جس پر مشتعل ہوکر دونوں بھائیوں نے رمضان کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رمضان اور اس کی والدہ مریم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر ایس پی جڑانوالہ عارف شہباز خان، ایس ایچ او لنڈیانوالہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا ۔

متعلقہ عنوان :