پشاور،خلیل مہمند کیمرج سکول بڈ ھ بیر میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

جمعرات 2 اپریل 2015 16:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) خلیل مہمند کیمرج سکول بڈھ بیرپشاور میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا دن منایا گیا ۔ جس میں تمام پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں انعامات و اعزازات سے نوازا گیا ۔ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر انعامات دےئے گئے ۔

(جاری ہے)

معیاری درس وتدریس ، بہترین نتائج اور نظم وضبط دکھانے والے اساتذہ بھی انعامات سے نوازے گئے جس میں پرنسپل ڈاکٹر اعظم علی ، وائس پرنسپل خدیجہ ، فوزیہ اسماعیل ، مسز زینت ، مسزز فوزیہ تنویز ، مسزز عشرت ، مسزز نازیہ فضل ،مسزز شائستہ مظہر ، مسٹر انور الحق ، صوبیدار رسول خان سکیورٹی افیسر کو نقد انعامات دےئے گئے ۔

مہمان خصوصی چےئرمین ڈاکٹر نصیر احمد نے اس موقع پر اپنی تقریر میں والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ طلباء کی درس وتدریس ، محنت و نظم وضبط کی طرف خصوصی توجہ دیں جبکہ والدین اور طلباء نے سکول کے درس و تدریس ،نظم ضبط اور اساتذہ صاحبان کی محنت کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :