پشاور،وفاقی حکومت دوغلی سیاست کو ترک کرکے ملک میں ہم آہنگی کی فضا قائم کرے، میاں جمشید الدین

جمعرات 2 اپریل 2015 16:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و صدر پی ٹی آئی ضلع نوشہرہ میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ وفاق صوبہ خیبر پختونخوا سے سوتیلی ماں کا سلوک چھوڑ دے کیونکہ دوغلی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔جبکہ و فاق کی طرف سے یہاں ناراوں لوڈ شیڈنگ اور دوسرے مسائل سے احساسی محروم پید ا ہوئی ہے جو کہ ملک کی استحکام اور جمہوری نظام کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔

اُنہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تحریک نے عوام میں سیاسی شعور پیدا کیا اور اب عوام کے لئے کھرے اور کھوٹے کا تمیز کرنا ممکن ہوا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت غلط فہمی کا شکار نہ ہو کیونکہ آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں مرکزی حکومت کو اپنے کارکردگی کا پتہ لگ جائے گا۔

(جاری ہے)

۔ جب پی ٹی آئی ملک کے کونے کونے میں کامیابی حاصل کرے گی ۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے مخالف سیاسی قوتوں کی ہر سازش بری طرح ناکام بنا دیا ہے اور صوبے کی تعمیر وترقی اور امن کی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھائے۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں صاف ستھرا سیاست متعارف کروایا جو تبدیلی کی علامت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کرپشن ،کمیشن خوری اور اقرباپروری گذشتہ حکومتوں کا وطیرہ رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو سستہ اور فوری انصاف کی فراہمی اور زندگی کے ہر شعبے میں سہولیا ت پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :