کراچی : شاہراہ قائدین کے اطراف سرچ آپریشن، 9 افراد گرفتار

جمعرات 2 اپریل 2015 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) کراچی میں شاہراہ قائدین کے اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر طارق روڈ کے قریب شاہراہ قائدین کے اطراف میں کارروائی کی گئی ۔ کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا اور مخصوص گلیوں کا محاصرہ اور چند مکانات کی تلاشی لی گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ادھر منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ چھاپوں میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور چار ٹارگٹ کلرز سمیت 15ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔اور ملزموں سے ایل ایم جی ، ایس ایم جی ، نائن ایم ایم اور تیس بور پستول سمیت دستی بم بھی برآمد کرنیکادعوی کیاگیاہے۔دوسری جانب شہریوں نے نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں ڈکیتی کی واردات کرنیوالے پولیس اہلکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار اہلکار سرسید تھانے کے ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ میں تعینات ہے.وہ چودہ سال سے سرسید تھانے جبکہ گزشتہ بیس سالوں سے سندھ پولیس کا حصہ ہے-

متعلقہ عنوان :