کراچی، شیریں جناح کالونی سے آئل ٹینکر ہٹانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت

جمعرات 2 اپریل 2015 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ نے شری جناح کالونی سے ایک ماہ میں آئل ٹینکر ہٹانے کا حکم دے دیاہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شیری جناح کالونی سے آئل ٹینکر کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایک ماہ کے بعد شیری جناح کالونی میں ایک بھی ٹینکر پایا گیا تو اس کا ذمہ دار متعلقہ ایس پی ذمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سماعت میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحہ فاروقی نے ذوالفقار آباد ٹرمینل کی مکملی سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع کراہی ہے اور عدالت کو بتایا کہ ذوالفقار آباد ٹرمینل 80 فیصد تیار ہوچکا ہے اور آئیندہ 15 روز میں مکمل ہوجائے گا۔ جس پر عدالت نے ایک ماہ میں شری جناح کالونی سے آئل ٹینکر ہٹانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ایک ماہ بعد کوئی آئل کمپنی ان ٹینکرز کو تیل کی سپلائی نہ کرے اور ایک ماہ بعد ایس ایس پی ٹریفک کی ذمہ داری ہے یہاں کوئی ٹینکر کھڑا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :