سندھ ہائی کورٹ نے شہر قائد سے بیریئرز اور وال چاکنگ کے مکمل خاتمے کا حکم دے دیا

جمعرات 2 اپریل 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے شہر قائد سے بیریئرز اور وال چاکنگ کے مکمل خاتمے کا حکم دے دیا۔کراچی سے بیریئرز اور رکاوٹوں سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 2011 میں بیریئرز کے خاتمے سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم نظر انداز کیا گیا تاہم رینجرز کی جانب سے بیریئرز ہٹانے کا عمل قابل ستائش ہے جسے جاری رہنا چاہئے کیونکہ بیریئرز کی تنصیب کے باعث جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت کے دوران پولیس اور رینجرز کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ بلاول ہاس سمیت سابق صدور کی رہائش گاہ سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں تاہم کچھ غیر ملکی سفارتخانوں سے سیکیورٹی خدشات کے باعث رکاوٹیں ہٹانا ممکن نہیں، عدالت نے شہر سے بیریئرز کا مکمل خاتمہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :