میامی ،منشیات سے متعلق تنازعے پر فائرنگ ، کینیڈین سفارتکار کا ایک بیٹا قتل،پولیس نے دوسرے کو گرفتار کرلیا

جمعرات 2 اپریل 2015 16:16

میامی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) امریکہ کے شہر میامی میں منشیات سے متعلق تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں کینیڈین سفارتکار کا ایک بیٹا قتل جبکہ دوسرے بیٹے کو پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق منشیات لین دین کے تنازعے پر مشتبہ ڈرگ ڈیلر نے فائرنگ کرکے کینڈین سفارتکار کے 17سالہ بیٹے سمیت 2افراد کو قتل کردیا۔قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاتھا تاہم میامی پولیس نے بعد ازاں کینڈین سفارتکار کے دوسرے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :