افغان صوبہ خوست میں احتجاج کے دوران خود کش دھماکہ، 20افرادجاں بحق،رکن پارلیمنٹ سمیت 50 زخمی
جمعرات 2 اپریل 2015 16:16
کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستانی سرحد کے قریب واقع افغان صوبہ خوست میں احتجاجی مظاہرے کے دوران خودکش حملے میں 20افرادجاں بحق جبکہ 50زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین صوبائی حکومت میں مبینہ بدعنوانیوں کی وجہ سے خوست کے گورنر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران خود کش بمبارمظاہرین میں داخل ہوگیااوراپنے آپ کو اْڑالیاجس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، زخمی ہونیوالوں میں افغان رکن پارلیمنٹ ہمایوں بھی شامل ہیں ۔اْدھر صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں صوبائی پولیس سربراہ ہلاک ہوگئے ۔ وہ طالبان کے حملے سے متاثرہ جگہ کے دورے پر جارہے تھے کہ اْن کی کار دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بن گئی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.