عوام الناس کی خدمت میرا اولین فریضہ رہا ہے‘قصور تقرری ہمیشہ یاد رہے گی ‘ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ

جمعرات 2 اپریل 2015 16:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس قصور رانا نثار علی نے کہا ہے کہ عوام الناس کی خدمت میرا اولین فریضہ رہا ہے ‘اگر حکومتی افسران و اہلکاران خدمت کے جذبے کیساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دیں تو انکو عوامی پذیرائی اور احترام حاصل ہوگا جو ایک سرکاری افسر کیلئے سب سے بڑا اعزاز ہے ، میری قصور میں تقرری کے دوران یہاں کی عوام نے بہت پیار دیا اور تمام ملازمین نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیاجسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاسپورٹ آفس قصور میں اپنی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رانا نثار علی نے کہا کہ شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح سمجھا اور جہاں تک ہو سکا بے جا رکاوٹوں کو دور کر کے پاسپورٹ کا حصول ہر شہری کیلئے آسان اور ممکن بنایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ڈیلنگ آفس میں خوش اخلاقی ایک اہم اسٹیج ہے اور میں نے ہمیشہ اپنے سٹاف کو ہدایت کی کہ یہاں آنیوالے ہر شہری کیساتھ اخلاق کیساتھ پیش آیا جائے ۔ اس موقع پر پاسپورٹ آفس قصور کے تمام ملازمین نے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا نثار علی کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور اپنی نیک دعاؤں کیساتھ انہیں رخصت کیا ۔

متعلقہ عنوان :