سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی لگانے پر پابندی عائد کرنے کیلئے سمری تیار

جمعرات 2 اپریل 2015 15:14

ٹنڈو باگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی لگانے پر پابندی عائد کرنے کیلئے سمری تیار ہو گئی، گاڑیوں میں پرانے اور ناقص سی این جی پمپ لگانے سے گاڑیوں کو آگ لگ جاتی ہے، اس طریقے سے ہزاوں واقعات ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متعلقہ ٹرانسپورٹ سندھ نے خطرناک حادثات کے باعث پبلک ٹرانسپورٹوں میں سی این جی پمپوں کو ممنون قرار دینے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو روانہ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس حکم پر عمل کروانے کیلئے اہم چوراہوں اور روڈز پر پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی، کسی بھی گاڑی میں جو ٹرانسپورٹ میں شامل ہوں، سی این جی پمپ دیکھا گیا تو ان کو چالان بھی کیا جائے گا اور اس ٹرانسپورٹ مالک اور ڈرائیور کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :