پنجاب حکومت نے 2015 گندم خریداری پالیسی کا اعلان کر دیا، پورے پنجاب کا ہدف 40 لاکھ جبکہ ملتان ڈویڑن کا ہدف 2لاکھ 27 ہزار600 ٹن مقرر ، ملتان ڈویڑن میں 22اپریل کو باردانہ کی فراہمی اور 25 اپریل سے گندم کی خریداری شروع ہوگی

جمعرات 2 اپریل 2015 15:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) ملتان ڈویڑن میں رواں سال گندم خریداری کا ہدف2 لاکھ27 ہزار ٹن ہدف مقرر کیا گیا۔22 اپریل کو باردانہ کی فراہمی اور پچی25 اپریل سے گندم کی خریداری شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 2015 گندم خریداری پالیسی کا اعلان کر دیاہے۔ پورے پنجاب کا ہدف 40 لاکھ جبکہ ملتان ڈویڑن کا ہدف 2لاکھ 27 ہزار6 سو ٹن مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان ڈویڑن میں 22 اپریل کو کاشتکاروں کو بار دانہ فراہم کر دیا جائے گا جبکہ 25 اپریل سے گندم خریداری کا سلسلہ شروع ہوگا۔ محکمہ خوراک نے گندم خریداری کے 16 مراکز بھی قائم کر لیے ہیں تاہم کسی بھی شکایت کی صورت میں کاشتکار محکمہ خوراک سے رجوع کر سکتا ہے۔ رواں سال گندم کی امدادی قیمت 1300 مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال بھی محکمہ موسمیات نے گندم کی کٹائی کے دوران پیشن گوئی کی ہے جس کی وجہ سے خریداری مزید تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :