کراچی اسٹاک ایکسچینج، ٹریڈنگ کے دوران 400 سے زائد پوائنٹس کااضافہ

جمعرات 2 اپریل 2015 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرا ،ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 31 ہزار کی سطح بھی عبور کر گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 400 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 31 ہزار پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کر گیا۔

(جاری ہے)

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث مارکیٹ کے انڈیکس میں مسلسل بہتری دیکھی جارہی ہے۔منافع کے لحاظ سے کراچی اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں ہوتا ہے جس نے سرمایاکاری پر گزشتہ سال 27 فیصد منافع شیئر ہولڈرز کو دیا۔