پاکستان کی معاشی پالیسیاں بہتری کی طرف گامزن ہیں ،جنہیں عالمی تجارتی تنظیم نے سراہا ہے،ریگولیٹری فریم ورک کی بہتری کے لیے حکومت موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، حکومت تجارتی مفادات کو تحفظ دینے اور تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے پر عزم ہے

وفاقی وزیر برائے تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کاوزارت تجارت میں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 2 اپریل 2015 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) وفاقی وزیر برائے تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی پالیسیاں بہتری کی طرف گامزن ہیں جنہیں عالمی تجارتی تنظیم نے سراہا ہے۔ریگولیٹری فریم ورک کی بہتری کے لیے حکومت موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، حکومت پاکستان کے تجارتی مفادات کو تحفظ دینے اور تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے پر عزم ہے۔

گزشتہ روز وزارت تجارت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ڈبلیو ٹی او کے اراکین نے پاکستان کی گزشتہ 2 سالہ معاشی ترقی کو سراہا اور حکومت کے معاشی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے ممبران ممالک نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری کے راستے پر گامزن ہے اور حکومت کی طرف سے دہشت گردی اور تونائی کے بحران کے خاتمے کے بعد معیشت میں مزید بہتری اور ترقی کے امکانات روشن ہیں، ممبرممالک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (ا?ئی ایم ایف) کے تحت بیرونی فنڈ کے سہولتی پروگرام کے کامیاب نفاذ پر پاکستان کوسراہا ہے، اس پروگرام کے تحت پاکستان نے سہ ماہی جائزے کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں اور چھٹے جائزے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تجارتی پالیسی کا نظرثانی اجلاس 24 مارچ کو جنیوا میں ہوا جس میں ڈبلیو ٹی او کے ممبران ممالک نے بھی شرکت کی، پاکستانی وفد نے سیکریٹری تجارت کی قیادت میں ڈبلیو ٹی او کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک کی ایز ا?ف ڈوئنگ بزنس رپورٹ پر ڈبلیو ٹی او کے ممبران ممالک نے پاکستان کو مزید اصلاحات پر زور دیا ہے جن میں سرخ فیتے می کمی اور کاروبار دوست پالیسیوں کا فروغ شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ امتیازی ایس ا?ر اوز کے خاتمے کے لیے کام کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے ا? رہے ہیں، حکومت پاکستان کے تجارتی مفادات کو تحفظ دینے اور تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کی کرنسی مستحکم ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں جبکہ جی ڈی پی کی شرح میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :