وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کر دی

جمعرات 2 اپریل 2015 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کر دی۔جس کے باعث بیواوٴں اور بزرگ پینشنرز کی آمدنی میں کمی ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافع میں بھی کمی کردی ہے، منافعے میں کمی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

(جاری ہے)

نئے ریٹس کے تحت بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر صفر اعشاریہ چار آٹھ0.48 فیصد کمی کے بعد10.8فیصد منافع ملے گا۔ یعنی بیواوٴں ،بزرگوں اور پینشنرز کو ایک لاکھ روپے کی سرمایا کاری پر ملنے والے منافع میں 40روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد کمی سے آٹھ اعشاریہ نو دو فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر اعشاریہ چھ فیصد کمی سے سات اعشاریہ چھ فیصد اور سیونگ اکاونٹس پر منافع اعشاریہ چھ پانچ فیصد کمی سے چار اعشاریہ ایک فیصد کردیا گیا ہے۔