ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کیلئے ایک اچھی اور ایک بری خبر ، ویڈیو گیمز کھیلنے سے بصری اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ، اور دوسرے لوگوں سے رویہ خراب ہوجاتا ہے

جمعرات 2 اپریل 2015 15:05

ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کیلئے ایک اچھی اور ایک بری خبر ، ویڈیو گیمز ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کے لئے ایک اچھی اور ایک بری خبر ہے، نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ویڈیو گیمز کھیلنے سے بصری اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن ویڈیوگیمز زیادہ کھیلنے والوں کا دوسروں سے رویہ خراب ہوجاتا ہے۔برآو ن یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو گیمز نا صرف یہ کہ کھیلنے والے کی بصری صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ان سے سیکھنے کی استعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تحقیق پی ایل اوز ون نامی سائنسی جریدے میں شائر کی گئی ہے اور محققین کا کہنا ہے کہ سالہا سال تک بصری ارتکاز نا صرف یہ کہ کھیلنے والے کی بصارت کو تربیت دیتا ہے بلکہ اس سے ذہن کے میکینزم میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔محقق ایرون بیرارڈ کا کہنا ہے کہ عام افراد ابھی بھی گیم کھیلنے کو وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں کہ حالانکہ اب گیمز کھیلنے کے فوائد پر بھی تحقیق شروع ہو چکی ہے۔محققین کے مطابق ابھی اس بات کی تحقیق باقی ہے کہ آیا گیم کھیلنا ذہنی استعداد بڑھاتا ہے یا زیادہ ذہنی استعداد والے افراد گیمز کھیلنے کے فوائد کے سبب گیمر بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :