بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی شادی کل نئی دہلی کے مقامی ہوٹل میں پریانکا چوہدری کے ساتھ ہوگی

جمعرات 2 اپریل 2015 14:57

بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی شادی کل نئی دہلی کے مقامی ہوٹل میں پریانکا ..

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی شادی کل جمعہ کو نئی دہلی کے مقامی ہوٹل میں پریانکا چوہدری کے ساتھ ہوگی۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی سمیت تمام اہم کھلاڑی شرکت کریں گے۔ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی اور ان کی دوست بالی ووڈ سٹار انوشکا شرما بھی دہلی پہنچ گئے ہیں ۔ دونوں کو اہاں پر ایک ساتھ دیکھا گیا ، اس سے پہلے انوشکا شرما نے ویرات کوہلی اور ان کے گھر والوں کے ساتھ بھی وقت گزارا۔

متعلقہ عنوان :