پروٹیز کپتان اے بی ڈیویلیرزکی جانب سے سیمی فائنل نہ کھیلنے کی دھمکی دیے جانے کا انکشاف

جمعرات 2 اپریل 2015 14:35

پروٹیز کپتان اے بی ڈیویلیرزکی جانب سے سیمی فائنل نہ کھیلنے کی دھمکی ..

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اپریل ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین سیمی فائنل مقابلے سے قبل پروٹیز کپتان اے بی ڈیویلیئرز کی جانب سے میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پروٹیز کپتان اے بی ڈیویلیئرز سے متعلق یہ تہلکہ خیز انکشاف ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق پروٹیز کپتان ڈیویلیئرز نے جنوبی افریقی وزیر کھیل کی جانب سے نسلی تعصب کی بنیاد پر ان فارم کھلاڑی کی جگہ انجرڈ سیاہ فام کھلاڑی کو کھلانے پر سیمی فائنل چھوڑنے کی دھمکی دے دی تھی۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیاہ فام وزیر کھیل کلی مبولا نے ڈویلیئرز پر کائیل ایبٹ کی جگہ فلینڈر کو کھلانے کیلئے دباو ڈالا جس پر کپتان نےسخت غصے میں سیمی فائنل نہ کھیلنے کی دھمکی دے ڈالی تھی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا گیا سیمی فائنل کیویز کے نام رہا تھا اور پروٹیز کی ہار پر سٹیڈیم میں جذباتی مناظر دیکھے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :