ٹنڈو باگو،میٹرک کے 213 امتحانی مراکز سے 21مراکز حساس قرار

جمعرات 2 اپریل 2015 14:22

ٹنڈو باگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) دسویں کے 213 امتحانی مراکز سے 21مراکز نہایت حساس قرار دیا گیا ہے، حساس دیئے گئے امتحانی مراکز میں رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دسویں جماعت کے امتحانات جو 7اپریل سے ہو رہے ہیں اس امتحان کیلئے 213، امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جو حیدر آباد بورڈ کے ماتحت ہوں گے جن میں سے21امتحانی مراکز کو انتہائی حسسا قرار دیا گیا ہے، جہاں مانیٹرنگ کیلئے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔