دہشتگردی کے واقعات ، پاکستان سمیت عراق، شام ، یمن خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل، رپورٹ

جمعرات 2 اپریل 2015 14:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) دہشت گردی کے واقعات اور سیاسی افراتفری کومانیٹرکرنیوالے مریکی ادارے نے عراق، شام ، یمن ، افغانستان اور پاکستان کو دنیا کے خطرناک ترین ممالک قرار دیا ہے ۔ واشنگٹن تحقیقاتی ادارے انٹل سنٹر کی جانب سے دنیا کے خطرناک ترین 10ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان ، افغانستان ، یمن شام سمیت دیگر ممالک شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

فہرست کے مطابق دہشتگردی ، خانہ جنگی کے شکار عراق اور شام کو سب سے خطرناک ترین ممالک قرار دیا گیا ہے ۔ خطرناک ممالک کی فہرست میں افغانستان پانچویں جبکہ پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے ۔ فہرست میں نائیجیریا تیسرے ، صومالیہ چوتھے ، لیبیا چھٹے ، یمن ساتویں ، یوکرائن 9 ویں اور مصر 10 ویں نمبر پر ہے ۔ فہرست میں یوکرائن کے علاوہ دیگر سارے ممالک مسلمان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :