پنجاب،سر کاری سکولوں کے طلباء وطالبات میں مفت کتب کی تقسیم کا عمل شروع

جمعرات 2 اپریل 2015 14:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پڑھو پنجاب پروگرام کے تحت وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پرصوبہ بھر میں سر کاری بوائز اور گرلز سکولوں کے طلباء وطالبات میں مفت کتب کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا،فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ مفت کتب بوائز اور گرلز سکولوں کے سربراہان کے حوالے کردی گئی ہیں، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

02 اپریل۔2015ء کے مطابق ضلع فیصل آباد کے سرکاری بوائز اور گرلز سکولوں کے طلباء وطالبات کیلئے 20لاکھ کتب جاری کی گئیں ہیں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پرمفت کتب کی تقسیم کی مکمل مانیٹرنگ اورانتہائی شفاف انداز میں سو فیصد طلباء وطالبات تک پہنچائی جائیں ضلع کے بوائز اور گرلز سکولوں کے سربراہان کے حوالے کردی گئی ہیں جو طلبہ میں شفاف انداز میں تقسیم کی جارہی ہیں ڈی سی او نورالامین مینگل نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویوکمیٹی کے ماہانہ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران کو وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی روڈ میپ کے تحت تعلیمی پوزیشن اورتدریسی نظام کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں صفائی ستھرائی کے کلچر کو مضبوط کریں۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے ہدایت کی کہ نئے تعلیمی سال کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ مفت کتب شفاف انداز میں سو فیصد طلباء وطالبات تک پہنچائی جائیں۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر طارق نیازی اورای ڈی او ایجوکیشن بشیر زاہد گورایہ نے تعلیمی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے موصول ہونے والی 20لاکھ کتب ضلع کے بوائز اور گرلز سکولوں کے سربراہان کے حوالے کردی گئی ہیں جو طلبہ میں شفاف انداز میں تقسیم کی جارہی ہیں۔اجلاس میں ڈی او(سی)صباعادل اورمحکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :