مہنگائی کی شرح میں کمی؛ مارچ 2015 کے دوران سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح2.49 فیصد رہی ، فروری میں 3.24 فیصد تھی
جمعرات 2 اپریل 2015 14:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ملک میں صارف قیمت اشاریے(سی پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح مارچ 2015 کے دوران سال بہ سال2.49 فیصد رہی جو فروری میں 3.24 فیصد رہی تھی۔یاد رہے کہ مارچل 2014 میں افراط زرکی شرح 8.53 فیصد تھی۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر مارچ میں افراط زر میں 0.23 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ فروری میں انفلیشن ریٹ میں 0.9 فیصد کمی ہوئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ماہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 3.9 فیصد کا اضافہ ہوا، ماہانہ بنیادوں پر خوراک 0.5 فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ دیگر اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی سے مارچ2015) کے دوران افراط زر کی شرح اوسطاً 5.12 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.64 فیصد رہی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.