بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن نے پاکستان سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی بھی چھوٹ مانگ لی
جمعرات 2 اپریل 2015 14:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی)نے پاکستان سے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے علاوہ ود ہولڈنگ ٹیکس سے بھی چھوٹ مانگ لی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے آئی ایف سی کی جانب سے موصول ہونے والا لیٹر رائے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھجوادیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن پاکستان کے سینئر منیجر ندیم اے صدیقی کی جانب سے وزارت خزانہ کولیٹر لکھا گیا ہے جس میں 5 مارچ 2015 کو وزارت خزانہ کے مشیر رانا اسد امین کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں آئی ایف سی پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلقہ شقوں کے نفاذ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دستاویز میں کہا گیا کہ آئی ایف سی عالمی بینک گروپ کا ممبر ادارہ ہے جو دنیا کے مختلف ممالک کو قرضے و فنانسنگ فراہم کررہا ہے۔(جاری ہے)
آئی ایف سی ایکٹ 1956 کو پاکستان کی جانب سے بھی منظور کرکے نافذ کیا گیا ہے اور آئی ایف سی ایکٹ کی سیکشن 5کے مطابق ایگریمنٹ کے آرٹیکل 6 میں آئی ایف سی اور اس کے اثاچہ جات، اس کی آمدنی اور اسکی ٹرانزیکشنز کو ٹیکس اور ڈیوٹیوں سے استثنیٰ حاصل ہے، اس کے علاوہ کارپوریشن کوئی ڈیوٹی اور ٹیکس اکھٹا بھی نہیں کرے گی، اسی طرح آئی ایف کی جانب سے ڈائریکٹرز اور اپنے ملازمین کو دی جانے والی تنخواہوں پر بھی کسی قسم کا کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے فنانس ایکٹ 2008 کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک ترمیم متعارف کرائی گئی۔
بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے لکھے جانے والے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ آئی ایف سی ایکٹ 1956 کے تحت آئی ایف سی پر ود ہولڈنگ سے متعلقہ سیکشن 150،151،152،1523، 233کا اطلاق نہ کیا جائے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب بھجوائے جانے والے آئی ایف سی کے لیٹر کا جائزہ لیاجارہا ہے تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس بارے میں متعلقہ قوانین کا جائزہ لے کر کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.