سیاسی جماعتوں سے 29 اگست تک اثاثہ جات کی تفصیلا ت طلب

جمعرات 2 اپریل 2015 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 29 اگست تک اپنے تمام اثاثہ جات اور بیرون ملک فنڈ کے حوالے سے معلومات الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں جبکہ ممبران پارلیمنٹ سے بھی 30 ستمبر تک ان کے انفرادی اثاثہ جات کی معلو ما ت طلب کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں 29 اگست کو اپنے تمام اثاثے اور بیرون مل سے آنے والے تمام فنڈز کے حوالے سے مکمل معلومات الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں جبکہ 30 ستمبر کو تمام ممبران پارلیمنٹ صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اپنے انفرادی اثاثے الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں گے جس کے بعد تمام معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائیں گی الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ تمام معلومات ویب سائٹ پر شائع ہونے کے بعد کسی بھی ممبر کے خلاف کوئی بھی شخص ثبوت فراہم کر کے نااہلی کی درخواست دے سکے گا ۔