کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سعد رفیق کو نوٹس جاری

جمعرات 2 اپریل 2015 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کونوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا۔جمعرات کے روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے عوامی تحریک کی جانب سے بلدیاتی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ بذات خود انفرادی طور پر الیکشن کمیشن میں حاضر ہو کر جواب داخل کرائیں۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پورا نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں مداخلت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی