پشاور :الیکشن ٹربیونل میں پی کے 8 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت، پی کے 8 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کا حکم دے دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 13:48

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) : پشاور کے حلقہ پی کے 8 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت الیکشن ٹربیونل میں ہوئی، پی کے 8 سے مسلم لیگ ن کے ارباب اکبر حیات کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی کے 8 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست جے یو آئی ایف کے آصف اقبال اورکزئی نے دائر کی تھی، الیکشن ٹربیونل نے سماعت میں سینئیر سول جج پشاور اور اورنگزیب خان کو پی کے 8 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کاحکم دے دیا ہے. جبکہ ووٹوں کی گنتی کر کے رپورٹ 14 اپریل کو پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے.

متعلقہ عنوان :