وزیراعظم سے عالمی بنک کے وفد کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

جمعرات 2 اپریل 2015 13:07

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف سے عالمی بنک کے وفد نے انٹیسے ڈیکسن کی قیادت میں ملاقات کی جس میں پاکستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے عالمی بنک کے وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

عالمی بنک کے وفد کی قیادت انٹیسے ڈیکس نے کی۔وفد میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ، اوورسیز ریجنل ایڈوائزر شریک ہوئے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار وزارت خزانہ اور اقتصادی امور کے سیکرٹریز اور عالمی بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر کھوسہ بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :