ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کاغازی عبدالرشید قتل کیس میں مشرف کے وارنٹ کی تعمیل کے باوجود عدم پیشی پر برہمی کا اظہار

جمعرات 2 اپریل 2015 13:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدرپرویز مشرف کے وارنٹ کی تعمیل کے باوجود عدم پیشی پر شدید برہمی کا اظہار ‘حاضری سے استثنیٰ ء کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پر ویز مشرف کے جمع کرائے گئے ایک لاکھ کے مچلکے بھی ضبط کرکے ناقابل وارنٹ گرفتار ی جاری کر دئیے ۔

جمعرات کوایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے کیس کی سماعت کی جس دوران طلبی کے باوجود پرویز مشرف نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے طبی بنیادوں پر ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی دخواست کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے پر ویز مشرف کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے جمع کروائے گئے مچلکے بھی ضبط کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے سابق صدر کے ضامنوں کو بھی نوٹس جاری کردیئے ۔ سماعت کے دوران پرویز مشرف کی استثنیٰ سے متعلق درخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو 1 گھنٹے کے وقفے کے بعد سنایا گیا اور انکی استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پرویز مشرف کے قابل ضمانت ورنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ،عدالت نے وارنٹ تعمیل کے باوجود پرویز مشرف کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :