بدین میں موٹر سائیکل چوری وارداتوں کے خلاف احتجاج

جمعرات 2 اپریل 2015 12:57

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) بدین میں موٹر سائیکل چوری وارداتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی شہر نندو میں گاؤں اوہایو جانے والے شہری وکیو ملاح سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کی عدم گرفتاری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف وکیو ملاح ودیگر کی قیادت میں 50 سے زائدافراد نے ایوان صحافت بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ایس پی بدین خالد مصطفی کورائی سے مطالبہ کیا کہ موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث اسماعیل ودیگر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے سزا دی جائے اور ملزمان کے حامی نندو پولیس تھانے کے عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔