تھانہ کورال کی حدود میں بنک ڈکیتی،ڈاکوؤں نے 20 لاکھ سے زائد روپے لوٹ لئے

جمعرات 2 اپریل 2015 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) کھنہ پل تھانہ کورال کی حدود میں بنک ڈکیتی کی واردات میں 6 ڈاکوؤں نے 20 لاکھ سے زائد روپے لوٹ لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کھنہ پل کے علاقے میں تھانہ کورال کی حدود میں ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں 6 ڈاکو سامل تھے ڈاکوؤں نے عملے کے تمام ارکان کو یرغمال بنا کر بنک سے 20 لاکھ سے زائد روپے لوٹ لئے اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ ڈاکوؤں نے 20 منٹ تک واردات جاری رکھی اور اس دوران کوئی مزاحمت نہیں ہوئی ہے ۔ واقعہ کے آدھے گھنٹے کے بعد پولیس حکام جائے وقوع پر پہنچے اور اہم معلومات حاصل کرنے کے بعد ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :