اسلام آباد ،لوک ورثہ میں 10 روزہ لوک ورثہ میلہ کل جمعہ سے شروع ہوگا

وزیر اطلاعات و نشریا ت سینیٹر پرویز رشید افتتا حی تقریب کے مہمان خصو صی ہوں گے

جمعرات 2 اپریل 2015 12:55

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) لوک ورثہ میں 10 روزہ لوک ورثہ میلہ کل جمعہ سے شروع ہوگا وزیر اطلاعات و نشریا ت سینیٹر پرویز رشید افتتا حی تقریب کے مہمان خصو صی ہوں گے لو ک میلہ 12 اپریل تک جاری رہے گا وزیر اطلاعات کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بھی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے لوک ورثہ میلے کے دوران دستکاری کی نمائش کا بھی انتظام کیا جائے گا اور اس میں مختلف صوبوں کی ثقافت کو بھی اجاگر کرنے کے لئے پویلین قائم کئے جائیں گے اور دستکاری کے سامان کے اسٹال لگائے جائیں گے جبکہ اختتامی تقریب میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔