الحمرا میں اسٹیج ڈرامے کا معیار پہلے سے بہتر ہو چکا ہے ، بہت جلد یہ پاکستان کا واحد فیملی تھیٹر ہو گا ‘ ذوالقرنین حیدر

جمعرات 2 اپریل 2015 12:21

الحمرا میں اسٹیج ڈرامے کا معیار پہلے سے بہتر ہو چکا ہے ، بہت جلد یہ پاکستان ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ الحمرا میں چوہدری نذیر کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان آرٹ کو سمجھنے اور اس کی قدر کرنے والے افسر ہیں ، ان کی تعیناتی کے بعد اب تک الحمرا میں اسٹیج ڈرامے سمیت ہر شعبے میں بہتری آئی ہے اور وہ میرٹ پر کام کو ترجیح دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان جب سے تعینات ہوئے الحمرا کا ماحول یکسر تبدیل ہو چکا ہے ، اس کے علاوہ اسٹیج ڈرامے کا معیار بھی پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے اور بہت جلد یہ پاکستان کا واحد فیملی تھیٹر ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ میری عطاء محمد خان سے ملاقات ہو چکی ہے اور آرٹ کے حوالے سے انہیں بڑی سوجھ بوجھ ہے ۔ ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ اب الحمرا میں دیہاڑی بازوں کی موجیں ختم ہو چکی ہیں اب اس میں صرف اصل ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہی کام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :