اچھا اور معیاری کام ہوگا تو وہ ضرور کامیابی ملے گی‘اداکار ندیم

جمعرات 2 اپریل 2015 12:16

اچھا اور معیاری کام ہوگا تو وہ ضرور کامیابی ملے گی‘اداکار ندیم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم نے کہا کہ پاکستان میں فلموں پر سرمایہ کاری ہورہی ہے بہت سے ادارے اور فلم پروڈیوسر فلم بنانے میں دلچسپی لے رہے ہیں، یہ کہنا سینماؤں کے لیے بھارتی فلمیں ضروری ہیں درست نہیں ، بھارتی فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد اب کسی حد تک پاکستانی فلموں کو لوگ دیکھنے آرہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، پاکستانی فلموں نے سنیماوٴں پر اچھا بزنس کیا ہے لیکن ابھی فلمیں بننے کی رفتار سست ہے، بہت سی فلمیں بن چکی ہیں وہ نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکیں۔

ان فلموں کو فوری طور پر سینماؤں تک لانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان باصلاحیت ہیں وہ اچھا کام کررہے ہیں ، یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ وہ روایتی فلموں سے ہٹ کر کام کررہے ہیں، اچھے موضوعات کی تلاش میں رہتے ہیں، اچھا اور معیاری کام ہوگا تو وہ ضرور کامیابی ملے گی۔