ہالی ووڈ فلم ” فیوریس سیون“کل سے دنیا بھر میں دھوم مچائے گی

جمعرات 2 اپریل 2015 11:48

ہالی ووڈ فلم ” فیوریس سیون“کل سے دنیا بھر میں دھوم مچائے گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے سلسلے کی ساتویں فلم” فیوریس سیون“کل جمعہ سے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر سنیما گھروں مین دھوم مچانے اور فلم بینوں کا دل جیتنے کے لیے تیار ہے۔ کرائم تھرلر فلم فیورئس 7 کار حادثے میں ہلاک ہونے والے پال واکر کی آخری فلم ہے۔ مار دھاڑ سے بھر پور ایکشن فلم میں تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑی دکھائیں گے۔ فلمی پنڈتوں کا خیال ہے کہ ایکشن کے شہنشاہ اور خطروں کے کھلاڑی باکس آفس پر پھر لے بازی جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :