پشاور، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، 179افغان باشندے گرفتار

جمعرات 2 اپریل 2015 11:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 179افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوپشاورمیں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سٹی سرکل کے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم 158افغان باشندے گرفتار کرلیے گے جبکہ پشاور کے نواحی علاقے بہاری کالونی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 21افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار افراد کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے کسی قسم کی کوئی دستاویزات نہیں ہیں اور غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم تھے ۔

متعلقہ عنوان :