کراچی ،طارق روڈ کے قریب پولیس کا سرچ آپریشن، 6مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 2 اپریل 2015 11:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب واقع شاہراہ قائدین پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن میں 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران طارق روڈ اور شاہراہ قائدین کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے تھے۔ آپریشن میں 100سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :