کراچی ،شہر قائد میں مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات 2 اپریل 2015 11:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) کراچی میں مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمدکرلی گئیں ،لیاری میں چارلاشیں ملنے سے خوف وہراس پھیل گیا ،پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر تحقیقات کاآغاز کردیا ،چاروں افراد کو اغوااور تشددکے بعد قتل کیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ عیسیٰ نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے کے اوپر اور نیچے سے 4 افراد کی لاشیں پڑی ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق چاروں افراد کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ چاروں افراد کے ہاتھ پاوٴں بندھے ہوئے تھے اور چاروں نے قمیض شلوار پہن رکھی تھی تاہم مقتولین کی شناخت کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔دوسری جانب پولیس کے مطابق خاتون کی لاش ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں واقع ایک گھر سے ملی ہے۔ واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :