وزیراعظم سے وزیر اعلی بلوچستان کی ملاقات، بلوچستان سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 2 اپریل 2015 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف سے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کرکے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ، وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان میں امن وامان قائم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے امن کے لیے بلوچستان میں اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا ملک کے ہر کونے سے خاتمہ یقینی بنائیں گے ۔ بلوچستان کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :