کراچی : 4 افراد کی لاشیں بر آمد، مقتولین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا، پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 10:47

کراچی : 4 افراد کی لاشیں بر آمد، مقتولین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا، پولیس

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 اپریل 2015 ء) : کراچی کے علاقہ لیاری ایکسپریس اور لیاری ندی سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں .

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کےقتل کیا گیا ہے دو لاشیں لیاری ایکسپریس جبکہ دو افراد کی لاشوں کو لیاری ندی سے بر آمد کیا گیا. ڈی ایس پی ناصر لودھی کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 24 سے 32 سال کے درمیان ہیں.

متعلقہ عنوان :