اسلام‌آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے دورہ سعودی عرب کی رپورٹ آج وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 10:41

اسلام‌آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے دورہ سعودی عرب کی رپورٹ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 اپریل 2015 ء) : وزیر دفاع خواجہ آصف سعودی عرب کے دورے سے گذشتہ روز پاکستان واپس پہنچے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے دورے سے یمن کے تنازع کو سمجھنے میں مدد ملی ہے.

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر دئے گئے اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال کا اب بہتر طور پر اندازہ ہوا ہے سعودی عرب میں سعودی حکام سے ملاقاتوں کے بعد ریاض کے خدشات کا بھی پتہ چلا.

خواجہ آصف آج اپنے سعودی عرب دورے کی رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کریں گے. ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے سعودی عرب کو حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے. یاد رہے کہ پاکستانی وفد میں مشیر خارجہ سر تاج عزیز اور تینوں مسلح افواج کے نمائندے بھی شامل ہے تاہم وفد کی سر براہی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی.

متعلقہ عنوان :